بنگلہ دیش کے خلاف ٹی ٹوئنٹی میچز کے لئے پاکستان 12 رکنی ٹیم کا اعلان
پاکستان کرکٹ ٹیم کا دورہ بنگلہ دیش مقابلے کی تیاری مکمل ، پاکستان کرکٹ بورڈ کی نے پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان ہونے والے پہلے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ کے لیے 12 کھلاڑیوں کا اعلان کردیا گیا ہے۔ پی سی بی کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کردہ فہرست کے مطابق بابر اعظم کپتانی کے فرائض انجام دینگے جبکہ نائب کپتان شاداب خان مقرر کیے گئے ہیں۔ اسکے علاوہ ٹیم میں خوشدل شاہ، فخر زمان، حیدر علی، حارث رؤف، حسن علی، محمد نواز، محمد وسیم جونیئر، شاہین شاہ آفریدی سمیت شعیب ملک اور بطور وکٹ کیپر محمد رضوان شامل کیے گئے ہیں۔ واضح رہے کہ دونوں ٹیموں کے درمیان تین میچز پر مشتمل ٹی ٹونٹی سیریز کا پہلا میچ کل بروز جمعے کو شیر بنگلہ کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ سیریز کا دوسرا اور تیسرا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ بھی بالترتیب 20 اور 22 نومبر کو اسی مقام پر کھیلا جائے گا۔