پاکستان ریلوے کی کارکردگی مزید بہتر بنانے کے لئے جدید ٹیکنالوجی متعارف کرائی جا رہی ہے۔ اعظم سواتی
پاکستان ریلوے کے وزیرسینیٹر اعظم سواتی نے کہا ہے کہ پاکستان ریلوے کی کارکردگی مزید بہتر بنانے کے لئے جدید ٹیکنالوجی متعارف کرائی جا رہی ہے۔آج اسلام آباد میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئےپاکستان ریلوے کے وزیرسینیٹر اعظم سواتی نے اس بات پر زور دیا کہ سرکاری اداروں کی بہتری کے لئے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال ضروری ہے۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کی ولولہ انگیز خیالات کی بدولت ملک ترقی کی شاہراہ پر گامزن ہو گا۔