وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی بربریت کی شدید مذمت
وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی بربریت کی شدید مذمت کی ہے۔عثمان بزدار نے کہا کہ تاجر سمیت4کشمیریوں کو شہید کرکے بھارتی فوج نے سفاکیت کامظاہرہ کیا۔ بھارتی فوج کی درندگی کے سامنے انسانیت کا سر شرم سے جھک گیا ہے۔ ایسی درندگی اور بربریت کا کوئی تصور بھی نہیں کر سکتا۔ مقبوضہ کشمیر میں دلخراش واقعات عالمی برادری کی آنکھیں کھول دینے کیلئے کافی ہیں۔ اقوام عالم کو اس بربریت کا نوٹس لینا چاہیئے۔ معصوم لوگوں کی شہادت سے مودی سرکار کی درندگی آشکار ہو گئی ہے۔ بھارت ایک عرصے سے ماورائے عدالت کشمیریوں کا قتل عام کر رہا ہے۔ مقبوضہ کشمیر میں بھارت کے بڑھتے ہوئے مظالم کو روکنے کیلئے اقوام متحدہ کو کردار ادا کرنا ہوگا۔ مودی سرکار کو نہتے کشمیری عوام پر ڈھائے جانے والے ظلم و ستم کا حساب دینا ہوگا۔ بھارتی ظلم و ستم پر عالمی برادری کی خاموشی کا کوئی جواز نہیں۔