ڈی سی او پاکستان کو آئی ٹی شعبے میں غیرملکی سرمایہ کاری کیلئے دلکش ملک کے طور پر پیش کرے گی، سیکرٹری جنرل ڈی سی او
صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے ڈیجیٹل تعاون تنظیم (ڈی سی او) کے وفد کی ملاقات حکومت کی مؤثر پالیسی کی وجہ سے پاکستانی آئی ٹی شعبے نے نمایاں کامیابیاں حاصل کیں، خواتین انفارمیشن ٹیکنالوجی کی مدد سے کاروبار اور تجارتی سرگرمیوں میں حصہ لے سکتی ہیں، آئی ٹی گریجوایٹس کی تعداد بڑھانے کیلئے اقدامات کررہے ہیں، ملک میں ورچوئل ایجوکیشن کو فروغ دے رہے ہیں، نوجوانوں کو ہنر مند بنانے کا پروگرام ڈیجی اسکلز اب تک 10 لاکھ نوجوانوں کی تربیت کر چکا ہے، شہری اور دیہی علاقوں میں ڈیجیٹل خلیج کو کم کرنے کیلئے اقدامات لیے جارہے ہیں، ڈیجیٹل پاکستان ویژن کے تحت ڈیجیٹل انفراسٹرکچر کی بہتری اور ڈیجیٹل مہارت پیدا کرنے میں سرمایہ کاری کررہے ہیں، صدر مملکت حکومت، پارلیمنٹ کی ڈیجیٹائزیشن 2023 میں مکمل ہو گی، کارکردگی میں بہتری آئے گی، صدر مملکت \ڈی سی او ڈیجیٹل تعاون بڑھانے، ایک دوسرے کے تجربات سے سیکھنے کیلئے بہترین پلیٹ فارم ہے، صدر مملکت سیکرٹری جنرل ڈی سی او کی پاکستان کو تنظیم کا ممبر بننے پر مبارکباد ڈی سی او پاکستان کو آئی ٹی شعبے میں غیرملکی سرمایہ کاری کیلئے دلکش ملک کے طور پر پیش کرے گی، سیکرٹری جنرل ڈی سی او