امریکا وسط مدتی انتخابات: ایوان نمائندگان میں ریپبلکنز کو برتری حاصل

امریکا میں وسط مدتی انتخابات میں ریپبلکنز نے امریکی ایوان نمائندگان میں 218 نشستوں کے ساتھ برتری حاصل کرلی ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے ’رائٹرز‘ کی رپورٹ کے مطابق ریپبلکنز نے امریکی ایوان نمائندگان میں اکثریت حاصل کرلی ہے جس سے صدر جو بائیڈن کے لیے قانون سازی مشکل ہوجائے گی، البتہ سینیٹ میں ان کو برتری حاصل ہوگئی ہے۔ایڈیسن مرکز برائے شماریات کے مطابق تازہ ترین نتائج میں ایوان نمائندگان میں ریپبلکنز نے 218 نشستیں حاصل کرلی ہیں۔ایوان میں ریپبلکنز کے رہنما کیوین میک کارتھی نے ٹوئٹر میں کہا کہ امریکا نئی ہدایات کے لیے تیار ہے اور ایوان میں ریپبلکنز اپنے نتائج دکھانے کے لیے تیار ہیں۔