افغانستان میں داعش اور دہشتگردوں کے گروپس کی وجہ سے ہمیں خطرات ہیں: وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری

وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ افغانستان میں داعش اور دہشتگردوں کے گروپس کی وجہ سے ہمیں خطرات ہیں، امریکی تعلقات پر وزیر خارجہ نے کہا کہ جب پاکستان اور امریکا کے تعلقات میں دوری ہوتی ہے تو منفی نتائج ہوتے ہیں۔اسلام آباد میں دفتر خارجہ میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے منصب سنبھالنے کے بعد ہونے والی پیش رفت اور اپنے غیر ملکی دوروں سے متعلق میڈیا کو آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ جب عہدہ سنبھالا تو بہت زیادہ چیلنجز تھے لیکن سوچا یہ ہی تھا کہ صرف پاکستان فوکس میں اور ترجیح پر رہے گا۔ گزشتہ چند ماہ میں اٹھائے گئے اقدامات اور تمام کوششوں کا اچھا مثبت نتیجہ آ رہا ہے۔