شعیب ملک سے علیحدگی کی خبروں کے بعد ثانیہ مرزا نے ایسی تصویر شئیر کردی کہ نئی بحث چھڑ گئی
بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا اور پاکستانی کرکٹر شعیب ملک کے درمیان علیحدگی کی خبروں کے بعد ثانیہ مرزا نے سوشل میڈیا پر ایک تصویر شئیر کرکے نئی بحث چھیڑ دی۔گزشتہ دنوں سے شعیب ملک اور ثانیہ مرزا کے درمیان علیحدگی کی خبریں سامنے آرہی ہیں، ان تمام افواہوں کے درمیان ثانیہ مرزا نے سوشل میڈیا پر اپنی ایک نئی تصویر پوسٹ کی ہے۔شئیر کی گئی تصویر میں انہیں اکیلے خوشگوار موڈ میں ہنستے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔حال ہی میں شعیب ملک اور ثانیہ مرزا نے نئے شو کا بھی اعلان کیا ہے، لوگوں کا کہنا ہے کہ علیحدگی کی خبریں شعیب اور ثانیہ کا اس شو کے لیے پبلسٹی حاصل کرنے کا طریقہ بھی ہوسکتا ہے۔