دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر پی ٹی آئی قیادت کیخلاف کارروائی ہوگی، ڈپٹی کمشنر اسلام آباد
ڈپٹی کمشنر اسلام آباد نے کہا ہے کہ اسلام آباد میں دفعہ 144 نافذ ہے، کسی کو قانون ہاتھ میں نہیں لینے دیں گے۔ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کا کہنا ہے کہ وفاقی دارالحکومت میں ریلی یا جلوس نکالنے پرپابندی ہے، خلاف ورزی پر پی ٹی آئی قیادت کیخلاف قانون کے مطابق کارروائی ہوگی۔ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی نے اسلام آباد کی حدود سے مارچ گزارنے کی تاحال اجازت نہیں لی۔
پی ٹی آئی مارچ کو راولپنڈی پہنچنے کیلئے اسلام آباد کے علاقے روات سے گزرنا پڑے گا۔