منگل، بدھ تک نئے آرمی چیف کا نام سامنے آجائے گا: وزیر دفاع خواجہ آصف
اسلام آباد: وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ منگل یا بدھ تک نئے آرمی چیف کا نام سامنے آ جائے گا۔وزیر دفاع خواجہ آصف نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ نئے آرمی چیف کا نام بھی سامنے آجائے گا اور 29 نومبر کو تقریب بھی ہو گی۔
انہوں نے کہا کہ منگل یا بدھ تک نئے آرمی چیف کا نام سامنے آجائے گا اور جو بھی نام ہوا اس پر عسکری اور سیاسی قیادت کا مکمل اتفاق ہو گا۔خواجہ آصف نے کہا کہ اگلے ہفتے آپ کے سامنے نئے آرمی چیف کا نام آجائے گا اور آرمی چیف کی تعیناتی کا عمل پیر سے شروع ہو جائے گا جبکہ اسحاق ڈار کی صدر سے ملاقات میں اس پر کوئی بات نہیں ہوئی۔