سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، 2 دہشتگرد مارے گئے

راولپنڈی: بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی کے دوران 2 دہشت گرد مارے گئے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بلوچستان کے علاقے ہوشاب میں سیکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاعات پر آپریشن کیا۔ اس دوران سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔فائرنگ کے تبادلے میں 2 دہشت گرد مارے گئے۔ جن کے قبضے سے اسلحہ اور بارودی مواد برآمد ہوا۔