الشفاء اسپتال کا ڈاکٹر حمام اللّٰہ اسرائیلی بمباری میں اہلِ خانہ سمیت شہید

الشفاء اسپتال سے وابستہ ڈاکٹر حمام اللّٰہ اسرائیلی بمباری میں اہلِ خانہ سمیت شہید ہوگئے، اپنے آخری انٹرویو میں شہید ڈاکٹر نے کہا تھا کہ مریضوں کو چھوڑکر نہیں جاوں گا،انہیں میری ضرورت ہے۔ تفصیلات کے مطابق غزہ میں صورتحال بد سے بدتر ہورہی ہے اور مریضوں کو تنہا نہ چھوڑنے والے ڈاکٹر بھی شہید ہورہے ہیں۔ الشفاء اسپتال سے وابستہ ڈاکٹر حمام اللّٰہ اسرائیلی بمباری میں اہلِ خانہ سمیت شہید ہوگئے، چھتیس سالہ ڈاکٹر حمام اللّٰہ نے اسرائیلی دھمکیوں کی پرواہ کیے بغیر زخمی فلسطینیوں کے علاج کو ترجیح دی