پاکستانی وائٹ بال کے کپتان نے دیا آسٹریلین میوزیم کو بڑا عطیہ

Nov 18, 2024 | 12:50

آج کل پاکستان کی ٹیم آسٹریلیا کے ٹور پر ہے جہاں ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی کرکٹ سیریز کے آسٹریلیا سے مقابلے جاری ہیں۔ وہیں پاکستان کے کھلاڑیوں کے طرف سے آسٹریلیا کی تاریخی گراونڈز کے تاریخی میوزیم بھی موجود ہیں جس کے لئے بابر اعظم کے بعد اب کرکٹ پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد رضوان نے بھی اپنے کیپنگ گلوز اور شرٹ سڈنی کرکٹ گراؤنڈ میوزیم کو عطیہ کر دی۔محمد رضوان نے سڈنی میں کھیلے جانے والے ٹی ٹوئنٹی میچ کے بعد گلوز اور شرٹ عطیہ کی۔سڈنی کرکٹ گراؤنڈ میوزیم کی انتظامیہ نے گلوز اور شرٹ عطیہ کرنے پر محمد رضوان کا شکریہ ادا کیا۔واضح رہے کہ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان دوسرا ٹی ٹوئنٹی میچ ہفتے کو سڈنی کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلا گیا تھا۔اس میچ میں آسٹریلیا نے پاکستان کو 13 رنز سے شکست دی تھی۔ آسٹریلیا نے پاکستان کو جیت کے لیے 148 رنز کا ہدف دیا تھا، پاکستان ٹیم 134 رنز تک محدود رہی۔آسٹریلیا نے دوسرے ٹی 20 میچ میں بھی پاکستان کو شکست دے کر 3 میچوں کی سیریز میں 0-2 کی فیصلہ کن برتری حاصل کر لی ہے۔

مزیدخبریں