پیار اور پاکستان میں سب کچھ جائز ہے۔  چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ

Nov 18, 2024 | 15:13

سندھ ہائیکورٹ میں مزار قائد کے سامنے علاقے میں غیر قانونی تعمیرات کیخلاف درخواست پر سماعت کرتے ہوئے جسٹس ظفراحمد راجپوت نے ریماکس دیئے ہیں کہ پیار اور پاکستان میں سب کچھ جائز ہے ۔پیرکوسندھ ہائیکورٹ میں مزار قائد کے سامنے علاقے میں غیر قانونی تعمیرات کیخلاف درخواست پر سماعت ہوئی۔ درخواستگزار کے وکیل نے موقف دیا کہ جمشید ٹان کے پلاٹ 211 پر غیر قانونی پلازہ تعمیر کیا جارہا ہے۔ یہ مزار قائد کے تقدس کیخلاف ہے۔ بکنگ کیلیے اشتہارات بھی جاری کیے جارہے ہیں۔ عدالت نے ریمارکس دیئے کہ اشتہارات شائع کرنے سے کیا ہوتا ہے۔ درخواستگزار کے وکیل نے موقف دیا کہ مجھ سمیت عام شہری سمجھتا ہے کہ اشتہار جاری ہوا ہے تو معاملات قانونی ہونگے۔ جسٹس ظفر احمد راجپوت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے حالات میں آپ کیا صرف اشتہار پر یقین کرسکتے ہیں۔ پیار اور پاکستان میں سب کچھ جائز ہے۔ عدالت نے درخواست کے قابل سماعت ہونے پر مزید دلائل طلب کرتے ہوئے سماعت تین ہفتوں کے لیے ملتوی کردی۔

مزیدخبریں