وزیراعظم محمد نواز شریف کا کہنا ہے کہ پاکستان اپنی آزادی اور خودمختاری پرکبھی سمجھوتا نہیں کرے گا دہشت گردی کے خاتمے کےلیے اہم جنگ لڑرہے ہیں گوادرکوجلدسےجلدعالمی سطح کی بندرگاہ بنانا چاہتے ہیں
لاہور میں نیول وار کالج میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ مضبوط بحریہ ملکی دفاع کے لیے اہم ہے، پاک بحریہ انفرادی اوراجتماعی لحاظ سے اہم کردار ادا کررہی ہے، پاکستان داخلی اور خارجی امن کا خواہاں ہے،، خطے سے دہشت گردی کے خاتمے کےلیے اہم جنگ لڑرہے ہیں، پاکستان اپنی آزادی اور خودمختاری پرکبھی سمجھوتا نہیں کرے گا وزیراعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ کراچی شپ یارڈ میں بحری جہازوں کی تیاری خوش آیند ہے،ہم خطے میں ہونے والی میری ٹائم تبدیلیوں سے بےخبرنہیں رہ سکتے،عالمی تجارت کا بڑا حصہ بحر ہند سے گزرتا ہے،گوادرمیں جدید ہوائی اڈہ اور بجلی گھرتعمیرکریں گے، گوادرکوجلدسےجلدعالمی سطح کی بندرگاہ بنانا چاہتے ہیں، وزیراعظم نواز شریف نے اس موقع پر نیول وار کالج میں نئی عمارت کا افتتاح بھی کیا، ان کا کہنا تھا کہ عمارت سے نیوی کی ضروریات پوری کرنے میں مدد ملے گی،