بلوچستان کی تحصیل ماشکیل میں ایرانی فورسز کی جانب سے پانچ مارٹرگولے فائرکیےگئےتاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا
ذرائع کےمطابق ایرانی سکیورٹی فورسزکی جانب سے ایک بار پھر سرحدی حدود کی خلاف ورزی کی گئی،ایران کی سیکیورٹی فورسز نےآج صبح ضلع خاران کی تحصیل ماشکیل میں پانچ مارٹر گولے برسائے،تاہم خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا،اس نوقیت کا یہ کوئی پہلا واقعہ نہیں ہےاس سے قبل بھی پاکستانی حدود میں کئی بار مارٹر گولے پھینکے گئے ہیِں،گزشتہ روز بھی ایرانی سکیورٹی فورسز کی جانب سے پاک ایران سرحد پر فائرنگ اور گولہ باری کی گئی تھی،،دوسری جانب ایران نے سرحدی حدود کی خلاف ورزی کی تردید کرچکی ہے