بلاول بھٹو زرداری نےکاروان جمہوریت ٹرک پرجلسہ گاہ میں آئیں گےکہتے ہیں والدہ بے نظیر بھٹو شہید کا نامکمل سفر مکمل کرنے جارہا ہوں۔۔۔
پیپلزپارٹی کےچیئرمین بلاول بھٹو زرداری مزار قائد پرجلسےمیں شرکت کےلیےکاروان جمہوریت ٹرک پر آرہے ہیں،،،جس کا انہوں نےگزشتہ روز افتتاح کیا،،،اٹھارہ اکتوبردو ہزار سات کو بےنظیر بھٹو نےوطن واپسی پر ایئرپورٹ سے اسی ٹرک پرسفر کیاتھا،،، شہید بےنظیربھٹو کےقافلےکو کارساز کےمقام پرنشانہ بنایا گیاتھا،،،جس میں کئی کارکن جاں بحق ہوگئےتھے،،،جب کہ یہ بلٹ پروف ٹرک بھی تباہ ہوگیاتھا جس کی تزین وآرائش کی گئی ہے،،،اور آج اسی ٹرک پرسوار ہوکر بلاول بھٹو زرداری اپنی سیاسی اننگز شروع کرنےکااعلان کرنےجارہےہیںگزشتہ روز ٹرک کی افتتاح کےموقع پر کارکنوں سےخطاب میں بلاول بھٹو زرداری کاکہناتھاکہ محترمہ بے نظیر بھٹوکا نامکمل سفر مکمل کرنے کے لیے جارہا ہوں،،ان کےمشن کو آگے لے کر جائیں گے،،اس موقع پر انھوں نے جئے بھٹو ، جئے بے نظیراور پشتو میں زو کراچی زو کے نعرے لگوائےبلٹ پروف ٹرک میں بلاول بھٹو کے ہمراہ سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف، وزیر اعلی سندھ قائم علی شاہ ، شیریں رحمان، قمر زمان قائرہ، فرح ناز اصفہانی اور دیگر اہم رہنما بھی موجود تھے