کراچی کا باغ قائد جلسوں کی طویل تاریخ رکھتا ہے،یہاں سب سے بڑا جلسہ کس نے کیا یہ کہنا زرا مشکل ہے ،پیپلز پارٹی کا دعویٰ ہے کہ آج کا جلسہ ان کا اپنا ریکارڈ توڑ دے گا
پیپلز پارٹی کے قائدین کا کہنا ہے آج کا جلسہ ثابت کرے گا کہ ان کی جماعت ملک کی سب سے بڑٰی جماعت ہے،،بلاول بھٹو کے جلسے کے بعد دیگر جماعتوں کے جلسے جلسیاں لگیں گے،باغ قائد کی تاریخ میں تین جلسے ایسے ہیں جنہیں واضع طور پر لاکھوں کا اجتماع کہا جا سکتا ہے،،انیس فروری دو ہزار بارہ کو باغ قائد میں ہو نیوالا ایم کیو ایم کا خواتین کنونشن اور جلسہ اس فہرست میں پہلے نمبر پر ہے ،،ایم کیو ایم کے مطابق اس جلسے میں چار لاکھ خواتین نے شرکت کی تھی ،،اسی میدان پر الیکشن دو ہزار تیرہ سے قبل جمعیت علمائے اسلام کا جلسہ بھی بڑا اور شاندار تھا ،،ٹاپ تھری میں تیسرا نمبر پانچ مئی دو ہزار تیرہ کو اسی مقام پر ہونیوالے جماعت اسلامی کے جلسے کا ہے،،جس میں لوگوں کی بڑی تعداد شریک تھی ،،اس میدان پر عمران خان بھی پچیس دسمبر دوہزار بارہ کو بڑا جلسہ کرچکے ہیں آج کے جلسے کے بارے میں امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ اس جلسے سے پی پی پی کے پرا نے جلسوں کے ریکارڈ ٹوٹ جائیں گے،، توقع ہے کہ 2 لاکھ سے زائد افراد صرف باغ قائد میں موجود ہونگے جبکہ اطراف کی سڑکوں پر بھی لاکھوں لوگ بلاول بھٹو کا استقبال اور ان کی تقریر سنیں گے،جلسہ گاہ میں ایک لاکھ کرسیاں لگائی گئی ہیں