برطانوی وزیراعظم ڈیوڈ کمیرون کا انتہاپسندی کےخلاف نئی پالیسی کا اعلان
برطانیہ کے وزیراعظم ڈیوڈ کیمروں نے انتہا پسندی کے خلاف نئی پالیسی کا اعلان کردیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ انتہا پسندی سے نمٹنے کے لئے ستتر لاکھ ڈالر کے فنڈز مختص کئے ہیں۔ انتہا پسندی سے منظم انداز میں مقابلہ کرنے کی ضرورت ہے۔ڈیوڈ کیمرون نے کہا کہ مختص کی جانے والی رقم مقامی تنظیموں اور مختلف اداروں کو فراہم کی جائے گی۔ برطانوی وزیراعظم کا کہنا تھا کہ انتہاپسندی کا باعث بننے والے جھوٹ پر مبنی نظریات کو بے نقاب کرنا ہوگا اور انتہاپسندی کو جڑیں پکڑنے سے پہلے ہی روکنا ہوگا۔نئی پالیسی کےتحت آن لائن مواد پر کڑی نظر رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ انٹرنیٹ کمپنیوں اور پولیس کے درمیان رابطے بڑھائے گئے ہیں۔نئی پالیسی کے تحت جامعات اور جیلوں میں انتہاپسند عناصر پر نظر رکھی جائے گی ۔