پرویز رشید کی پریشانی کی وجہ دھرنوں کے نتیجے میں عوام میں پیدا ہونے والا شعور ہے: نعیم الحق
وفاقی وزیر اطلاعات کے بیان پر ترجمان تحریک انصاف نے ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ پرویز رشید کو اپنے منصب کے مطابق ذمہ دارانہ اور معقول رویے کا مظاہرہ کرنا چاہیے جبکہ پرویز رشید کی پریشانی کی حقیقی وجہ دھرنوں کے نتیجے میں عوام میں پیدا ہونے والا شعور ہے۔ ترجمان نے کہا کہ پرویز رشید کی حکومت قرضوں کو آمدنی کا مستقل ذریعہ سمجھتی ہے، جس کی وجہ سے ملک دیوالیہ پن کی دہلیز پر ہے۔ انہوں نے کہا کہ دھاندلی اور ریاستی مشینری کے ذریعے انتخاب میں حصہ لینا نون لیگ کی پہچان ہے، تحریک انصاف بہت جلد قوم کو بتائے گی کہ این اے ایک سو بائیس میں کیسے ووٹ ٹرانسفر کر کے ایاز صادق کو جتوایا گیا۔