انتہا پسند ہندوؤں کی دھمکی کے بعد جنوبی افریقہ اور بھارت کے درمیان تیسرے ون ڈے کیلئے سکیورٹی سخت کر دی گئی

کرکٹ کو "جینٹلمینز گیم " کہا جاتا ہے لیکن شاید یہ بات بھارتی شائقین کے سر سے اوپر گزر گئی ۔پٹیل برادی کی جانب سے آج تیسرے ون ڈے میں اسٹیڈیم کے محاصرے کی دھمکی دی تھی۔برادری کے رہنماؤں نے الزام عائد کیا تھا کہ حکمراں بی جے پی ٹکٹس صرف اپنے حامیوں کو دے رہی ہے اور مقامی پٹیل برادری سے جھوٹ بولا جارہا ہے کہ تمام ٹکٹس فروخت ہوچکے ہیں۔ دھمکی کے بعد مقامی حکومت بھی حرکت میں آگئی ۔کھلاڑیوں اور اسٹیڈیم کی سکیورٹی مزید سخت کردی گئی ہے ۔راجکوٹ میں دفع ایک سو چوالیس نافذ ہےاورشہر میں کرفیو کا سماں ہےجبکہ موبائل اور انٹرنیٹ سروس بھی معطل ہے ۔مقامی عہدیدار کا کہنا ہے کہ حفاظتی انتظامات مکمل ہیں اور میچ بغیر کسی رکاوٹ کے کھیلا جائے گا۔