اوباما کی دعوت پر وزیراعظم پیر کی صبح امریکہ کے لیے روانہ ہونگے

ترجمان وزیراعظم ہاؤس کے مطابق وزیراعظم ایک رات لندن میں قیام کے بعد پیر کو امریکہ کے لیے روانہ ہوں گے۔ وزیراعظم کے وفد میں چوہدری نثار علی خان، وزیر دفاع خواجہ آصف اور دیگر اہم وزراء شامل ہوں گے۔ نواز شریف دورہ امریکہ کے دوران امریکی صدر بارک اوبامہ سے ملاقات کریں گے جس میں وہ خطے کی مجموعی صورت حال، افغانستان میں قیام امن، دہشت گردی سمیت پاکستان کے مفادات سے متعلق بات چیت کریں گے۔ وزیراعظم اپنے دورے کے دوران مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے امریکہ کو اپنا کردار ادا کرنے کا بھی کہیں گے۔ دہشت گردی کی جنگ میں پاکستان کی قربانیوں کے حوالے سے بھی پاکستانی موقف پیش کیا جائے گا۔ وزیراعظم خطے بالخصوص افغانستان میں قیام امن کی تجاویز پیش کریں گے۔