چلی کے دارالحکومت سانتیاگو میں ڈراؤنے تہوار ہالو وین سے روایتی ڈراؤنی واک کا اہتمام
ہالو وین اکتیس اکتوبر کی رات منایا جانیوالا تہوار ہے جسے منانے والے، بھوتوں ،ڈریکولا،چڑیلوں اور دیگر ڈراؤنے روپ دھارتے ہیں ،اہل مغرب کا ماننا ہے کہ اس طرح کرنے سے شیطانی قوتیں خوش ہوتی ہیں اور سال بھر انہیں تنگ نہیں کرتیں، جنوبی امریکہ سے شروع ہونیوالا یہ تہوار میکسیکو اور چلی میں سب سے زیادہ دھوم دھڑکے سے منایا جاتا ہے ،چلی کے دارالحکومت سانتیاگو میں ابھی سے ہالو وین کی تیاریاں شروع ہیں اور گزشتہ شب ہالو وین واک کا انعقاد کیا گیا. واک میں شریک لوگوں نے ڈراؤنے گیٹ اپ کر رکھے تھے اور سب کی کوشش تھی کہ دوسرے سے زیادہ خوفناک نظر آئیں. واک میں سب سے زیادہ جو گیٹ اپ پسند کیا گیا وہ امریکی صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کا ڈراؤنا چہرہ تھا