کرکٹر انور علی کے دعوت ولیمہ کی تقریب, رشتہ داروں , دوستوں اور شہریوں کی بڑی تعداد کی شرکت
اسٹار آل راؤنڈر انورعلی نے اپنی زندگی کی نئی اننگز شروع کردی ہے، ان کی دعوت ولیمہ کی تقریب کراچی کے علاقے میٹروول میں ہوئی جس میں رشتہ داروں، دوستوں اور محلے داروں کی بڑی تعداد نے شرکت کی، مہمانوں کی تواضع مٹن بریانی اور زردے سے کی گئی، اس موقع پر انور علی کا کہنا تھا کہ انہوں نے ولیمہ میں دو ہزار دعوت نامے تقسیم کئے، لیکن چاہنے والوں کی دگنی تعداد دعوت میں شریک ہوئی مہمانوں کی بہترین مہمان نوازی کی کوشش کی ہے۔ مہمانوں کی خاطر تواضع دن ساڑھے گیارہ بجے شروع ہوئی جو ڈھائی بجے تک جاری رہی، دعوت منتظمین نے بتایا کہ شہریوں نے اپنے قومی اسٹار کی دعوت ولیمے میں بھرپور طریقہ سے شرکت کی ہے