را کے منصوبے کی رپورٹ کے بعد وزیراعظم نواز شریف کی سیکورٹی بڑھا دینی چاہیئے :سابق سفیر اکرم ذکی
وقت نیوز سے خصوصی گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہا ممکنہ دہشت گردی کی اطلاع بروقت موصول ہو گئی ہے، اب حکومت کو چاہئے کہ وزیر اعظم کی جان کو محفوظ رکھنے کے حوالے سے بھرپور سیکورٹی انتظامات کئے جائیں۔اکرم ذکی نے کہا را کی جانب سے اس منصوبہ بندی کے بعداب قانون نافذ کرنے والے اداروں کو ملک بھر میں را کے تمام معلوم اور نا معلوم اڈوں پر کاروائی کرنا چاہئے
اکرم ذکی کا کہنا تھا کہ بھارت کی جانب سے ہمیشہ پاکستان مخالف رویہ اپنا یا گیا، کانگریس دوغلہ رویہ رکھتی رہی جبکہ بی جے پی تو کھل کر پاکستان دشمنی میں سامنے آ گئی ہے