کراچی:منگھو پیرمیں سرچ آپریشن، گھر گھر تلاشی،47 مشتبہ افراد گرفتار
پولیس نے منگھو پیر کے علاقے منگی گوٹھ میں سرچ آپریشن کیا، سرچ آپریشن میں گھر گھر تلاشی کے دوران پانچ ملزمان سمیت پینتالیس مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا۔ ادھر بلدیہ اتحاد ٹاؤن میں پولیس نے کار کارروائی کرتے ہوئے اسٹریٹ کرائم میں ملوث دو ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے اسلحہ اور مسروقہ سامان برآمد کر لیا