گوجرانوالہ میں دہشت گردی کا منصوبہ ناکام بنا دیا گیا۔ سی ٹی ڈی کے ساتھ مقابلے میں تین دہشت گرد مارے گئے2 فرار ہو گئے۔
حساس اداروں کی اطلاع پر اروپ میں سی ٹی ڈی پولیس نے دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کی۔۔ اس دوران دہشت گردوں کے ساتھ فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس میں تین دہشت گرد مارے گئے جبکہ دو اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہو گئے۔۔ فرار ہونے والے دونوں دہشت گردوں کی تلاش کے لیے علاقہ بھر کی ناکہ بندی کر دی گئی ، سی ٹی ڈی حکام کے مطابق مارے جانے والے دہشت گرد وں کا تعلق کالعدم تنظیم سے تھا جو حساس اور اہم مقامات کو نشانہ بنانے کی پلاننگ کر رہے تھے ، ہلاک ہونے والے دہشت گردوں کے قبضہ سے دو کلاشنکوف،دو پسٹل اور بھاری مقدار میں گولیاں بھی برآمد ہوئی ہیں ،سی ٹی ڈی پولیس نے ہلاک ہونے والے تینوں دہشت گردوں کی نعشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا ہے ۔