چکوال: سیاحتی مقام کلر کہار کے جنگلات میں واقع فیکٹری سے2 ٹن سے زائد دھماکہ خیز مواد برآمد۔2 ملزمان گرفتار
چکوال کی تحصیل اور اہم سیاحتی مرکز کلرکہار کے علاقے بهال کے جنگلات میں واقع فیکٹری سے بھاری مقدار میں دھماکہ خیز مواد برآمد کرلیا گیا۔ ڈی پی او چکوال منیر مسعود کے مطابق پولیس کو خفیہ اطلاع موصول ہوئی کہ بهال کے جنگلات میں دھماکہ خیز مواد تیار کرنے والی فیکٹری موجود ہے، جس پر حساس اداروں کے اہلکاروں اور کلرکہار پولیس کی چهاپہ مار ٹیم تشکیل دی گئی۔ چھاپہ مار ٹیم نے علاقے کا حاصرہ کرکے فیکٹری پر چهاپہ مارا اور اس دوران فیکٹری سے دو ٹن سے زائد دھماکہ خیز مواد برآّمد کیا گیا۔ کارروائی کے دوران دو ملزمان کو بهی گرفتار کیا گیا۔
ڈی پی او چکوال کا یہ بھی کہنا ہے کہ سکیورٹی ادارے الرٹ ہیں اور ملک دشمن عناصر کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔