الیکشن کمیشن نے عمران خان کی نااہلی سے متعلق درخواست کی ابتدائی سماعت کے دوران چیئرمین پی ٹی آئی کو باضابطہ نوٹس جاری کردیا
الیکشن کمیشن میں چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی نااہلی سے متعلق درخواست کی ابتدائی سماعت ہوئی، درخواست گزار کے وکیل شرافت علی نے بتایا کہ عمران خان کی سیاسی جماعت نے ممنوعہ ذرائع سے بیرون ملک سے فنڈز لئے، جبکہ الیکشن کمیشن میں جمع تحریک انصاف کی اپنی دستاویزات میں بھی کہا گیا ہے کہ امریکہ میں غیرملکیوں نے پارٹی کے لئے فنڈز اکٹھے کئے، ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی بیرون ملک کے فنڈز پر چلنے والی سیاسی جماعت ہے، جسے دو ہزار ایک سے دو ہزار تیرہ تک انتیس لاکھ بانوے ہزار ڈالرز بیرون ملک سے موصول ہوئے، درخواست گزار کے وکیل کا کہنا تھا کہ عمران خان نے الیکشن کمیشن سے جھوٹ بولا، جس پر وہ رکن پارلیمنٹ رہنے کے اہل نہیں رہے، الیکشن کمیشن نے کیس کو پی ٹی آئی پارٹی فنڈز سے متعلق کیس سے منسلک کرتے ہوئے عمران خان کو باضابطہ نوٹس جاری کردیا، کیس کی دوبارہ سماعت یکم دسمبر کو ہوگی ۔