پاکستان کیخلاف ہرزہ سرائی بار بار الزامات ۔اورعالمی سطح پرتنہائی کےپروپیگنڈےبھی کام نہ آ سکے
پاکستان کو سفارتی سطح پر تنہا کرنے کی مودی سرکاری کی کوششیں دم توڑ گئیں ۔۔۔ کبھی سرجیکل سٹرائیک کبھی ہر حملے پر الزام تراشیاں پاکستان کیخلاف کھودنے والے گڑھے میں بھارت خود ہی گر گیا ۔عالمی سطح پر پاکستان کو تنہا کرنے کی سازشیں بھی بری طرح ناکام ہو گئیں بھارتی میڈیا نے بھی مودی سرکار کی چالاکیوں پر سے پردہ اٹھا لیا ۔بھارتی میڈیا کے مطابق برکس اجلاس میں چین کے بعد روس نے بھی بھارت کی حمایت کرنے سے گریز کیا ۔جبکہ مودی کے موقف کو مسترد کرتے ہوئے پاکستان کا ہی ساتھ دیا ۔ بھارتی اخبار کے مطابق برکس اجلاس میں بار بار نریندر مودی نے پاکستان کو عالمی سطح پر تنہا کرنے کی بات کی ،، پاکستان پر دہشتگردی کے ایک کے بعد ایک جھوٹے الزامات بھی لگائے ،، تاہم روسی صدر نے اس پر خاموشی ہی اختیار کی ۔۔ جس نے انتہا پسند ہندو سرکاری کو حیران و پریشان کر دیا اخبار کے مطابق روس کے رویے نے بھارتی سرکار کو بہت زیادہ مایوس کیا ،برکس اجلاس کے اعلامیے میں بھی روس نے بھارتی موقف کی تائید نہیں کی ، تاہم اخبار لکھتا ہے کہ بھارت روس سے پاکستان کیخلاف کوئی بیان چاہتا تھا ،، جس کیلئے اس نے سر توڑ کوششیں بھی کیں ، تاہم چین کیساتھ ساتھ روس بھی پاکستان کیساتھ کھڑا رہا ۔۔ جس نے بھارتی سرکار کی نیندیں حرام کر دیں