سرگودھا یونیورسٹی گزشتہ دو سال سے ہر گزرتے دن کے ساتھ تنزلی کا شکار ہو رہی ہے
سرگودھا یونیورسٹی گزشتہ دو سال سے ہر گزرتے دن کے ساتھ تنزلی کا شکار ہو رہی ہے، ستر سے زائد پی ایچ ڈی سکالرز غیریقینی صورتحال کے باعث جامعہ سرگودھا کو چھوڑ کر جا چکے ہیں، جس کے باعث اس سال بارہ شعبہ جات میں ایم فل کی کلاسز نہیں ہوں گی، جن طلبہ نے ایم فل میں مقالہ جات لکھنے ہیں ان کے لئے سپروائزر دستیاب نہیں ہیں، جس سے سینکڑؤں طلبہ کا مستقبل خطرے میں پڑ گیا ہے، طلبہ کا کہنا ہے کہ پنجاب حکومت سرگودھا یونیورسٹی کی تباہی کی ذمہ دار ہے، جبکہ رہی سہی کسر قائم مقام وی سی اور اس کے حواریوں نے پوری کردی ہے،، سرگودھا یونیورسٹی کی ابتری کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ پاکستان میں اس کی درجہ بندی ساتویں سے اکتیس ویں نمبر پر آ گئی ہے، اور مجموعی آمدن میں دو ارب روپے کمی کا سامنا ہے