وزیراعظم کیخلاف توہین عدالت کی درخواست کی جلد سماعت کیلئےسپریم کورٹ میں رٹ دائر
وزیراعظم میاں نواز شریف کیخلاف توہین عدالت کی درخواست کی فور ی سماعت کیلئے درخواست سپریم کورٹ میں دائر کر دی گئی ،منگل کو شاہد اورکزئی کی جانب سے دائر درخواست میںموقف اختیار کیا گیا ہے کہ گذشتہ 21ماہ سے وزیراعظم میاں نواز شریف کیخلاف توہین عدالت کی درخواست کی سماعت نہیں ہو سکی اس لئے درخواست کی فوری سماعت کی جائے۔درخواست میں کہا گیا ہے کہ عدالت عظمی کا دفتر وفاقی حکومت کے ذمہ داروں اور سپیکر قومی اسمبلی کیخلاف توہین عدالت کے مقدمات کی سماعت سے گریزاں ہے ۔یاد رہے کہ شاہد اورکزئی نے پشاور ہائیکورٹ میں وزیر اعظم کے خلاف اس بنیاد پر توہین عدالت کی درخواست دائر کی تھی کہ وہ ان کے بھائی کے قتل کے مقدمہ میں مداخلت کررہے ہیں تاہم پشاور ہائیکورٹ نے ان کی توہین عدالت کی درخواست خارج کردی تھی ،پشاور ہائیکورٹ کے فیصلہ کے خلاف عدالت عظمی سے رجوع کیا گیا ہے تاہم کیس کی سماعت نہیں ہوسکی جس پر درخواست کی فور ی سماعت کیلئے درخواست دائر کی گئی ہے۔