ڈگڈگی بجانے والوں سے ڈرنےوالے نہیں۔ یہ پگڑیاں اچھال رہے ہیں۔ دوہزار اٹھارہ میں مخالفین کے پی حکومت سے بھی ہاتھ دھو بیٹھیں گے: نوازشریف
اسلام آباد میں مسلم لیگ ن کی مرکزی کونسل کی تقریب سے خطاب میں وزیراعظم نوازشریف کا کہنا تھا کہ دوہزار تیرہ میںملک تباہی کیطرف جارہا تھا۔ معیشت زبوں حالی کا شکار تھی۔ بجلی کی لوڈ شیڈنگ نے عوام کا جینا محال کررکھا تھا۔ خطاب میں نوازشریف نے تحریک انصاف پر کڑی تنقید کی کہا ڈگڈگی بجانے والوں سے ڈرنےوالے نہیں۔ ڈگڈگی بجانے والے عوام کو دھوکہ دے رہے ہیںانکا کہنا تھا کہ انہیں ایک صوبے میں حکومتی ملی آپ نے کنٹینر پر کھڑے ہوکر ناچ گانے میں وقت گزار دیا
نوازشریف کا کہنا تھا کہ آپ حکومت پر توجہ دیتے تو لوگ آپ کے راگ الاپتے. دنیا پاکستان کی ترقی کو تسلیم کررہی ہے۔ مخالفین دوہزار اٹھارہ میں کے پی حکومت سے بھی ہاتھ دھو بیٹھیں گے
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ہمارارٹارگٹ بجلی کے بحران کا خاتمہ ہی نہیں بلکہ بجلی کو سستہ کرنا بھی ہے۔ ہم سڑکیں بناتے ہیں تم سڑکیں ناپتے رہو مخالفین کا کام صرف ناچ گانا ہےاس پربات کرنا بھی توہین سمجھتا ہوں