کراچی میں پاکستان ایئر فورس کا معراج طیارہ گر کر تباہ ہوگیا، حادثے میں جہاز کا پائلٹ شہید ہوگیا۔
کراچی کے علاقے مشرف کالونی کے قریب پاک فضائیہ کا معراج طیارہ پرواز کے فوری بعد گر کر تباہ ہوگیا۔ حادثے میں طیارے کو اڑانے والے پاک فضائیہ کے پائلٹ شہید ہوگئے۔ حادثے کے بعد ریسکیو کی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں جبکہ فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔ میراج طیارہ پی اے ایف مسرور بیس سے ٹیک آف کے بعد کچے کے علاقے میں گر کر تباہ ہوا۔ ذرائع کے مطابق حادثے کی وجہ بظاہر فنی خرابی معلوم ہوتی ہے، تاہم حادثے سے متعلق مزید معلومات اکٹھا کی جارہی ہیں۔