مراد علی شاہ رشوت لینے اور دینے کا سوال ان سے کرنا تکنیکی طور پر ہی غلط ہے، پنجاب میں بھی امتیازی سلوک برتا جا رہا ہے
کراچی میں سانحہ کارساز کے شہدا کی یادگار پر حاضری کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ بلاول بھٹو زرداری نے سولہ اکتوبر کو تاریخی ریلی نکالی، جس میں بینظیر بھٹوکی یاد تازہ ہو گئی، ریلی میں شرکت پر وہ کراچی کے شہریوں کا شکریہ ادا کرتے ہیں، انہوں نے کہا کہ سانحہ کارساز کے شہداء کا خون رائیگاں نہیں جانے دیا جائے گا، وہ شہیدوں کے وارث ہیں، وزیراعلی مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ امتیازی سلوک نہ برتا جائے، پنجاب میں بھی امتیازی سلوک برتا جا رہا ہے، وفاقی حکومت کو لاہور کے ساتھ دیگر شہروں کو بھی ترقی دینی چاہئیے، ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ رشوت لینے اور دینے کا سوال ان سے کرنا تکنیکی طور پر ہی غلط ہے،،پیپلزپارٹی کے رہنما سعید غنی کا کہنا تھا کہ جس واقعے کے شواہد ضائع کردیئے جائیں، اس کی مکمل تحقیقات کیسے ممکن ہے؟ سانحہ اٹھارہ اکتوبر کی ایف آئی آر تک پیپلزپارٹی کی مرضی سے نہیں کاٹی گئی،،سانحہ اٹھارہ اکتوبر کی یادگار شہداء کے مقام پر تصویری نمائش بھی لگائی گئی، جس میں شہدا اور پارٹی قیادت کی تصاویر رکھی گئی تھیں،،