مظفر گڑھ میں تیز رفتار گاڑی نے موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی
مظفر گڑھ کے علاقے ڈی جی خان روڈ پر تیز رفتار ہائی ایس نے سامنے سے آنے والے موٹر سائیکل کو ٹکر دے ماری،، حادثے میں عمران نامی شخص موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا جبکہ اس کی بیوی شدید زخمی ہو گئی ۔ جسے ڈی ایچ کیو منتقل کر دیا گیا ہے ۔ خاتون کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے، حادثے کے بعد ہائی ایس کا ڈرائیور فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔ پولیس کے مطابق ضروری کارروائی کے بعد تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔