محکمہ تعلیم کی لاپرواہی کے باعث گڑھ مہاراجہ میں قائم سرکاری پرائمری سکول بنیادی سہولیات سے محروم ہے،
یونین کونسل جائیوین میں 1914 میں قائم ہونے والے پرائمری سکول میں زیرتعلیم تین سو سے زائد بچوں کو پڑھانے کیلئے صرف چھ ٹیچر تعینات ہیں، سکول میں بچوں کے بیٹھنے کیلئے نہ فرنیچر ہے اور نہ ہی پینے کا صاف پانی میسر ہے، سکول کی چار دیواری نہ ہونے کی وجہ سے اس سکول کے بیچوں بیچ سے عام لوگوں اور مال مویشوں نے اسے اپنا راستہ بنا رکھا ہے جس کی وجہ سے بچوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہےاہل علاقہ کا کہنا ہے کہ پڑھو پنجاب، بڑھو پنجاب کے نعرے کے برعکس یہاں ان پڑھ پنجاب جیسی صورت حال ہے،،، جب تعلیمی ادارے میں چار دیواری اور سٹاف ہی مکمل نہیں ہے تو تعلیمی معیار کیسے بہتر ہو سکتا ہے، ان کا کہنا تھا کہ حکومت کو سرکاری سکولز کی حالت زار پر توجہ دینی چاہئے،،، سکول انتظامیہ اور بچوں نے ارباب اختیار سے مطالبہ کیا ہے کہ سکول کی چار دیواری اور نئے کمرے تعمیر کرانے سمیت دیگر بنیادی سہولیات فراہم کی جائیں۔