حاصل پور کے سرکاری سکولوں میں کھیلوں کے مقابلوں کا آغاز ہو گیا
حاصل پور کے مختلف سکولوں میں طلبہ کے درمیان کھیلوں کے مقابلوں کا آغاز کر دیا گیا۔ ان مقابلوں کے انعقاد کا مقصد طلبہ کی صلاحیتوں کو اجاگرکرنا اور انھیں تعلیم کے ساتھ تفریح کے مواقع فراہم کرنا ہے، اسی سلسلے میں گورنمنٹ ہائی سکول حاصلپور میں افتتاحی تقریب منعقد ہوئی جس میں محکمہ تعلیم کے اعلیٰ افسران بھی شریک ہوئے، وقت نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے طلبہ اور محکمہ تعلیم کے افسران کا کہنا تھا کہ حکومت پنجاب اور محکمہ تعلیم کی جانب سے یہ ایک احسن اور اعلیٰ اقدام ہمحکمہ تعلیم کے اعلی افسران کا کہنا تھا کہ حکومت پنجاب کی جانب سے کھیلوں کی سرگرمیوں کے علاوہ نعت خوانی،، بیت بازی اور دیگر مقابلوں کا بھی انعقاد کیا جائے گا کھیلوں کے مقابلے ایک ہفتے تک جاری رہیں گے۔ جس کی پوری مانیٹرنگ محکمہ تعلیم کی ٹیمیں کریں گئیں۔