پشاور میں پولیس نے دہشتگردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنادیا۔ اسلحہ سے بھری گاڑی پکڑی گئی۔
پشاور کے علاقے متنی میں پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کی اور ایک گاڑی کو تلاشی کے لئے روکا گیا۔ گاڑی کی تلاشی کے دوران بڑی تعداد میں اسلحہ برآمد کرلیا گیا جبکہ بھاری مقدار میں بارودی مواد بھی پکڑا گیا۔ اسلحہ میں سو سے زائد رائفلز، چار عدد پستول اور دیگر اسلحہ پکڑا گیا۔ پولیس نے کارروائی کے دوران ایک ملزم کو بھی گرفتار کیا جبکہ واقعے میں مزید چار افراد کی گرفتاری کی بھی اطلاع ہے۔ پولیس کے مطابق پکڑا جانے والا اسلحہ پشاور میں دہشتگردی کی بڑی کارروائی میں استعمال ہوسکتا تھا۔