پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان تین ٹیسٹ کی سیریز کا دوسرا میچ اکیس اکتوبر سے ابوظبی میں شروع ہو گا
دبئی میں کھیلے گئے تاریخی ڈے نائٹ پنک بال ٹیسٹ کے بعد شاہین اکیس اکتوبر سے ابوظبی کے میدان میں کالی آندھی سے ٹکرائیں گے ۔دوسرے میچ کیلئے چودہ رکنی سکواڈ کو برقرار رکھا گیا ہے ۔ جبکہ ڈینگی سے نجات پا کر صحت یاب ہونے والے ریکارڈ ساز بلے باز یونس خان کو پندرہویں کھلاڑی کے طور پر اسکواڈ کا حصہ بنایا گیا ہے . ابوظبی ٹیسٹ اکیس سے پچیس اکتوبر تک کھیلا جائے گا ۔ میچ پاکستانی وقت کے مطابق دن گیارہ بجے سے شروع ہوگا۔جبکہ روایتی لال گیند سے کھیلا جائے گا ۔ ذرائع کے مطابق ابوظبی میں پچ شروع میں بلے بازوں کیلئے ساز گار ہوگی جبکہ وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ اسپنرز کیلئے سازگار ہوگی ۔ ذرائع کے مطابق دوسرے ٹیسٹ میں محمد نواز اور سہیل خان کی جگہ یونس خان اور ذوالفقار بابر کو فائنل الیون میں شامل کیا جا سکتا ہے