گھریلو مسائل یا کوئی اور معاملہ، پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ڈائریکٹر آپریشنز عائشہ ممتاز نے اچانک ایک سو چار روز کی چھٹی پر جانے کا فیصلہ کر لیا
پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ڈائریکٹر آپریشنز عائشہ ممتاز نے ایک سو چار روز کیلئے چھٹی کی درخواست دے دی ہے، درخواست کے متن کے مطابق عائشہ ممتاز نے ساس سسر کی طبعیت کا خراب ہونا بتایا ہے، عائشہ ممتاز کی جانب سے بھیجی گئی درخواست سیکرٹری سروسز کو موصول ہوچکی ہے، جس میں انہوں نے ایک سو چار دن کی طویل چھٹی کی درخواست کی ہے، دوسری طرف باوثوق ذرائع کے مطابق طویل چھٹی مانگنے کی وجہ ڈی جی فوڈ اتھارٹی اور عائشہ ممتاز کے درمیان تنازعات کی بڑھتی ہوئی شدت ہے، ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈی جی فوڈ اتھارٹی نورالامین مینگل کے عزیز کی رائیونڈ روڈ پر واقع دودھ کی فیکرٹری کو سیل کرنے پر تنازعات بڑھے، جس پر عائشہ ممتاز نے دلبرداشتہ ہو کر ایک سو چار روز کی طویل چھٹی کی درخواست دے دی ۔