وزیر اعظم نواز شریف سے وزیر داخلہ چودھری نثارکی ملاقات , متنازعہ خبر کی اشاعت سے متعلق تحقیقات سے آگاہ کیا
وزیراعظم نواز شریف سے وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان نے ملاقات کی ، اس موقع پر انگریزی اخبار میں چھپنے والی متنازعہ خبر کی تحقیقات کا معاملہ زیر بحث آیا۔۔ وزیراعظم نواز شریف نے وزیر داخلہ کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ صحافی سرل المیڈا کی خبر سے متعلق وہ خود تحقیقات کریں اور معاملے کو منطقی انجام تک پہنچایا جائے، وزیر اعظم نے وزیر داخلہ سے کہا کہ آپ کی طرف سے جاری تحقيقات پر مکمل اعتماد کرتے ہيں۔۔ واضح رہے کہ قومی سلامتی سے متعلق خبر کی اشاعت پر عسکری اور سیاسی حلقوں نے ناپسندیدگی کا اظہار کیا تھا جس پر معاملے کی تحقیقات کی جا رہی ہے۔