بھارتی چینلزکوبندکرنا چیلنج تھا،صوبائی حکومتوں نےبہت تعاون کیا، دھندے میں بھارتی سیٹھوں کےساتھ ہمارےلوگ بھی شامل ہیں : چیئرمین پیمرا
اسلام آباد میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے ابصارعالم کاکہنا تھا، کہ بھارتی چینلزکی بندش کاپہلامرحلہ مکمل ہوچکا، ملک بھرمیں ایک سو سات کیبل آپریٹرزکے خلاف کارروائی کی گئی، انہوں نے کہا،،کہ ملک بھر میں پیمرا قوانین کے مطابق قانون پر عمل دارآمد یقینی بنانا ہے ، چیئرمین پیمرا کاکہناتھا، کہ ڈی ٹی ایچ لائسنس کی نیلامی جلد کریں گے،،تین لائسنس جاری کرنے ہیں، جس کےلیے سولہ درخواستیں ملی ہیں ابصارعالم نےکہا، کہ ڈی ٹی ایچ کے لینڈنگ رائٹس کاعمل آسان بنادیا،یہ پاکستان کی ترقی میں سنگ میل ثابت ہوگا