کراچی میں ربڑ کی فیکٹری میں اچانک آگ لگنے سے لاکھوں روپے مالیت کاسامان جل کر راکھ ہوگیا

شریف آباد کےعلاقے گجر نالہ کے قریب ربڑ کی فیکڑی میں اچانک آگ بھڑک اٹھی،، جس نے دیکھتے ہی دیکھتے پوری فیکڑی کو اپنی لپیٹ میں لے لیا،آگ کی اطلاع ملتے ہی فائر برگیڈ کی دو گاڑیاں موقع پر پہنچ گئیں،،جنہوں نے جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پالیا،تاہم اس دوران لاکھوں روپے مالیت کا سامان جل گیا،،فائربریگیڈحکام کے مطابق آگ لگنے کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی،،