سری لنکن کپتان اپل تھرنگا کے بعد چندی مل،لسیتھ ملینگا اورمیتھیوزنے بھی پاکستان میں کھیلنے سے انکارکردیا

سری لنکا کی ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹیم کے کپتان اپل تھرنگا کی جانب سے پاکستان جانے سے معذرت کے بعد چندی مل،لسیتھ ملینگا اورمیتھیوزنے بھی پاکستان کا دورہ کرنے سے انکار کردیا،،بی بی سی کے مطابق تینوں کھلاڑیوں نے سیکیورٹی خدشات کے باعث لاہورمیں ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلنے سے انکارکیا،سری لنکن کرکٹ بورڈ نے لاہورمیں ٹی ٹوئنٹی میچ کے لیے اپنی ٹیم پاکستان بھیجنے پررضامندی ظاہرکی تھی،،چاروں کھلاڑیوں کی پاکستان جانے سے معذرت کے بعد سری لنکن بورڈ متبادل کھلاڑیوں پرمشتمل نئی ٹیم کا اعلان کرے گا،تھیسارا پریرا کو سری لنکن ٹیم کا کپتان مقررکیا جائے گا،،سری لنکن کرکٹ بورڈ کے چیئرمین بھی اپنی ٹیم کے ہمراہ لاہورجائیں گے،پاکستان اورسری لنکا کے درمیان تیسرا ٹی ٹوئنٹی انتیس اکتوبرکو لاہورمیں شیڈول ہے