ہوائی کے فیڈرل جج نے صدر ڈانلڈ ٹرمپ کی سفری پابندی کیخلاف حکم امتناعی جاری کردیا

ہوائی کے ایک وفاقی جج نے حکم امتناعی جاری کیا ہے، جس کے تحت سفری پابندی کے بارے میں صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے تازہ ترین حکم نامے پر عمل درآمد روک دیا گیا ہے، جو آج نافذ العمل ہونا تھا،،جج ڈیرک واٹسن کا فیصلہ چھ ملکوں کے شہریوں کے سفر پر پابندی سے متعلق ہے، جس کے بارے میں ٹرمپ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ان ممالک نے امریکی سکیورٹی کے معیار پر عمل درآمد کے لیے درکار معلومات فراہم نہیں کی،،سفری پابندی کا حکم چاڈ، ایران، لیبیا، صومالیہ، شام اور یمن سے آنے والے مسافروں پر عائد ہونا تھا، دوسری جانب وائٹ ہاؤس نے ہوائی کی عدالت کے فیصلے کو ایک خطرناک غلطی قرار دیا ہے،،ترجمان کا کہنا تھا کہ عدالتی فیصلے سے صدر کی امریکہ کو محفوظ بنانے کی کوششوں کو نقصان پہنچے گا