افغان صوبہ پکتیکا میں پولیس ہیڈکوارٹر پر طالبان کے حملے میں ہلاکتوں کی تعداد45 ہوگئی

افغان صوبہ پکتیکا کے شہر گردیز کے پولیس ہیڈ کواٹر پر صبح سویرے حملہ کردیا گیا،، دہشت گردوں نے پہلے داخلی دروازے پر بارودی مواد سے بھری دو گاڑیوں کو دھماکے سے اڑایا،، جس کے بعد وہ فائرنگ کرتے اندر داخل ہوگئے،، حکام نے حملے میں پولیس چیف توریالئی عابدیانی سمیت پینتالیس افراد ہلاک ہوگئے،، جبکہ دوسوپینتیس زخمیوں میں سے متعدد کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے،، افغان طالبان نے حملے کی ذمہ داری قبول کرلی ہے،، علاقے کو کلیئر کرانے کیلئے سیکیورٹی فورسز اور عسکریت پسندوں کے درمیان جھڑپیں جاری ہیں