کون جیتے گا تیسرا میچ، سرفراز الیون لڑیں گے آج سری لنکا سے
گرین ٹیم فیصلہ کن میچ کیلئے تیار،، تیسرا ایک روزہ میچ دبئی کے شیخ زید انٹرنیشنل سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا، پاکستان ٹیم کے پاس سری لنکا سے ٹیسٹ سیریز کا بدلہ لینے کا سنہری موقع ہے۔ پاکستان کو سیریز میں دو صفر کی برتری حاصل ہے، آج کا میچ جیت کر سرفراز الیون سیریز میں بھی سرفراز ہو سکتی ہے
پاکستان ٹیم میں تبدیلیاں کئے جانے کا امکان ہے، آؤٹ آف فارم احمد شہزاد کی جگہ امام الحق لے سکتے ہیں، کپتان سرفراز احمد کا کہنا ہے کہ ون ڈے سیریز جیتنا چاہتے ہیں، دوسری طرف تمام تر کوششوں کے باوجود سری لنکن ٹیم کو شکست کا منہ دیکھنا پڑا، آج آئی لینڈرز سیریز میں بقا کی جنگ لڑیں گے۔
ابوظبی میں پاکستان اور سری لنکا کے درمیان اب تک سات ون ڈے انٹرنیشنل میچز کھیلے جاچکے ہیں، جن میں پاکستان نے پانچ جیتے اور دو ہارے ہیں۔ دبئی میں پہلے ون ڈے میچ میں سری لنکا کو 83 رنز سے شکست دی تھی، ابوظبی میں دوسرے ایک روزہ کرکٹ میچ میں پاکستان نے سری لنکا کو 32 رنز سے شکست دی تھی۔