ملتان کی مقامی عدالت نے قندیل بلوچ قتل کیس میں مفتی عبدالقوی کی درخواست ضمانت خارج کردی

ملتان میں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج چودھری امیرنے مفتی عبدالقوی کی درخواست ضمانت پر سماعت ک۔ عدالت نے مفتی عبدالقوی کی درخواست ضمانت خارج کر دی۔ عدالت کے مطابق مفتی عبدالقوی کے خلاف دفعہ تین سودو اورایک سونو کے تحت کارروائی ہو گی
مفتی عبدالقوی کےعدالت سے جانے کےبعد ضمانت خارج کرنے کا فیصلہ سنایا گیا۔ اس سے قبل دونوں فریقین کے وکلا کی بحث کے بعد عدالت نے فیصلہ محفوظ کیا تھا۔ عدالت نے پولیس کی جانب سے مفتی عبدالقوی کی ضمانت منسوخ کرنے کی استدعا منظور کرلی
او سی معروف ماڈل قندیل بلوچ قتل کیس ملوث ملزم مفتی قوی کی عبوری ضمانت خارج ملزم فرار
ڈسرکٹ اینڈ سیشن جج امیر محمد خان کی عدالت میں عبوری ضمانت کے سلسلے میں ملزم مفتی عبدالقوی پیش ہوئے عدالت نے سماعت کے بعد فیصلہ مخفوظ کرلیا اس دوران مفتی عبدالقوی عدالت سے فرار ہو گے واضع رہے کہ جوڈیشل مجسٹریٹ نے مفتی عبدالقوی نے بلا ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کئے تھے جس پر ملزم مفتی عبدالقوی نے ڈسرکٹ اینڈ سیشن جج کی عدالت سے 12 اکتوبر کو ضمانت قبل از گرفتاری کرالی جس کی پیشی 17 اکتوبر مقرر تھی گذشتہ روز مفتی عبدالقوی کے وکلاء کی استدعا پر سماعت آج کے مقرر ہوئی اب عدالت نے وکلا کے دلاہل سننے کے بعد عبوری ضمانت خارج کردی، تھانہ مظفر آباد کی پویس کی بھاری نفری موجود ہونے کے باوجود ملزم مفتی عبدالقوی فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے