کارساز کا مقام، بھٹو کی بیٹی طویل جلا وطنی کے بعد وطن واپس پہنچی
کارساز کا مقام،، بھٹو کی بیٹی طویل جلا وطنی کے بعد وطن واپس پہنچی،، شہید بی بی کے استقبال میں ہزاروں جیالے کراچی کی سڑکوں پر اکھٹے ہوئے، ہر طرف خوشیاں منائی جارہی تھیں، کراچی ائیرپورٹ پر بی بی کا طیارہ لینڈ ہوا تو جشن کا سماں تھا۔ہزاروں کے مجممے میں بے نظیر بھٹو کنٹینر پر کھڑی ہاتھ ہلا کر جیالوں کی محبت کا جواب دے رہی تھی، کارساز کے مقام پر جیسے ہی بی بی کا کنٹینر پہنچا، ایک زور دار دھماکا ہوا، مجمع بکھر گیا،جس کے بعد ایک اور دھماکا بے نظیر کے کنٹینر کے قریب ہوا
چاروں سو خون سے لت پت لاشیں تھیں،، کچھ دیر پہلے جہاں جشن منایا جارہا تھا وہ اب چیخ و پکار آہ پکار میں تبدیل ہو چکا تھا، خوشیاں ماتم میں بدل گئیں، سانحہ میں دو سو کے قریب جیالے شہید ہوگئے، سینکڑوں زخمی ہوئے، سانحہ کے زخم آج بھی تازہ ہیں، سانحے میں ملوث افراد کو بے نقاب نہیں کیا جاسکاہے