پاکستان پیپلز پارٹی آج اپنی ہوم گراؤنڈ پر سیاسی پاور شو کا مظاہرہ کرے گی۔

پاکستان پیپلز پارٹی کا حیدر آباد میں پاور شو، جلسے کی تمام تر تیاریاں مکمل، بائی پاس کےقریب جلسہ گاہ میں ایک سو ساٹھ فٹ طویل اور بیس فٹ چوڑا اسٹیج تیارکیاگیاہے۔ پنڈال میں ہزاروں کرسیاں لگا دی گئیں، جلسے میں شرکت کیلئے کارکنوں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔ جلسے سے چئیرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری خطاب کریں گے، پیپلز پارٹی کی قیادت بھی جلسے میں شرکت کرے گی۔
جلسے کی سکیورٹی کیلئے خصوصی انتظامات کئے گئے ہیں، پانچ ہزار پولیس اہلکار سیکیورٹی کے فرائض انجام دیں گے، سٹیج کی سیکورٹی کیلئے ایس پی رینک کے افسران مامور ہونگے، جلسہ گاہ کے اطراف ٹریفک کی روانی کیلئے خصوصی پلان تشکل دیا گیا ہے، اعلی حکام کی نگرانی میں ٹریفک پولیس اہلکار جلسہ گاہ کے روٹ کی نگرانی کریں گے۔